افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وائس آف امریکہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ  ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خفیہ اطلاعات پر امریکہ نے ڈرون حملہ افغانستان کے صوبے کنٹر میں کیا ۔ حملے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جن میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کا سربراہ ملا فضل اللہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بار ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں تاہم وہ ہلاک نہیں ہوا تھا۔ اب ایک بار پھر ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی خبر آئی ہے ۔ ادھر افغان وزارت دفاع نے بھی تصدیق کردی ہے کہ ملا فضل اللہ  امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔