رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خطے میں امریکہ کی شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکی صدر نے خود اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے 7 ٹریلین ڈالر اس خطے میں خرچ کئے ہیں جو سب کے سب برباد ہوگئے اور امریکہ خطے میں بڑی مقدار میں پیسہ خرچ کرنے کے باوجود اپنے شوم اہداف تک نہیں پہنچ سکا۔ امریکی صدر کا یہ اعتراف امریکہ کی خطے میں شکست کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید سعید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  کی امامت میں ادا کی گئی جس میں کئي ملین مؤمنین نے شرکت کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید سعید فطر کے موقع پر ایران کی بہادر ، آگاہ اور مؤمن قوم اور دیگر مسلمانوں کو عید سعید کےموقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی نے رمضان المبارک کو مقابلہ کا میدان قراردیا تاکہ مؤمنین اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے قریب پہنچ جائیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم نے اس مقابلے میں بہت سے امتیازات حاصل کئے ہیں اور اللہ تعالی کی ایرانی قوم پر خاص توجہ اور عنایت ہے رمضان المبارک میں ایرانی قوم کی طرف سے قرآن مجید کی تلاوت کے جلسات میں شرکت نیز  نیک اور اچھے کاموں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سال عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے اور آج بھی فلسطین اور یمن کے مظلوم عربوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکی صدر نے خود اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے 7 ٹریلین ڈالر اس خطے میں خرچ کئے ہیں جو سب کے سب برباد ہوگئے اور امریکہ خطے میں بڑی مقدار میں پیسہ خرچ کرنے کے باوجود اپنے شوم اہداف تک نہیں پہنچ سکا۔ امریکی صدر کا یہ اعتراف امریکہ کی خطے میں شکست کا مظہر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کو خطے میں شکست ہوگئی ہے اور وہ بڑی تلاش و کوشش کے باوجود اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا اور مستقل میں بھی وہ بڑی مقدار میں پیسہ خرچ کرنے کے باوجود اپنے اہداف تک نہیں پہنچ پائےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ نے ایران کے خلاف اقتصادی محاذ کھول رکھا ہے وہ ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے لہذا ہمارے اقتصادی ماہرین کو اس میدان میں امریکہ کو شکست دینے کے لئے اپنی تمام توانائیوں سے استفادہ کرنا چاہیے اور مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں کے ذریعہ امریکہ کو اس میدان میں بھی شکست دی جاسکتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام باہمی اتحاد اور ٹھوس فیصلوں کے ذریعہ مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم شوق و نشاط کے ذریعہ انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی جانب برق رفتاری کے ساتھ گامزن ہے۔