یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان کی وحشیانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان کی وحشیانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔ جنگ میں کلسٹر بموں سے استفادہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے کلسٹر بموں کا استعمال ممنوع ہے ۔ سعودی عرب نے گذشتہ برسوں میں متعدد بار صوبہ صعدہ پر کلسٹر بموں سے استفادہ کیا ہے۔ یمن کے آۂ عمار ، رازح اور منبہ علاقوں میں  سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملے کے نتیجے  میں 4 یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شہادء اور زخمیوں کی تعداد 35 ہزار سے بڑھ گئي ہے۔