اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی عوام کی حمایت میں عرب ممالک کی قرارداد منظور ہوگئی جبکہ قرارداد کو ناکام بنانے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کی کوششیں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی عوام کی حمایت میں عرب ممالک کی قرارداد منظور ہوگئی جبکہ قرارداد کو ناکام بنانے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کی کوششیں  شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئیں۔

قرارداد کے حق میں 120 ممالک نے ووٹ دیا ، مخالفت میں 8 ووٹ پڑے جبکہ 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکہ کی اس قرارداد منظور نہیں کیا جس میں غزہ سے مقبوضہ علاقوں میں راکٹ فائر کرنے کی مذمت کی گئی تھی۔