مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ضلع کپواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
کشمیر ذرائع کے مطابق ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں ہندوستانی فوج نے ایک آپریشن کے دوران 6 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج نے دراندازی کرتنے والے 6 علیحدگی پسندوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔ ہندوستانی فوج کے مطابق 5 دہشت گرد غیر ملکی تھے۔