مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے چین میں پاکستان کے صدر ممنون حسین کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے ایران اور پاکستان کے درمیان بینکی تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں اہم قراردیا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔
یہ ملاقات چین میں شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں ہوئی ۔ اس ملاقات میں پاکستان کے صدر ممنون حسین نے ایران اور پاکستان کے گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر ، ہمسایہ اور اسلامی ممالک ہیں اور پاکستان ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہےگا اور پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔