مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب اور برقعہ پہننے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے نقاب اور برقعے پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا جسے پارلیمنٹ نے منظور کرلیا ہے ۔ پابندی کے حق میں 75 جب کہ مخالفت میں 30 ووٹ ڈالے گئے تاہم 74 نمائندوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ برقعہ اور نقاب پر پابندی کے بعد اب خواتین پورے چہرے کو ڈھانپ نہیں سکیں گی تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ خواتین سر پر اسکارف اوڑھ سکتی ہیں کیونکہ یہ بعض مذاہب کی روایت ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا مقصد کسی مذہب کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں ہے۔ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا اورخلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی اداکرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے قبل آسٹریا، فرانس اور بیلجیم میں اسی طرح کا قانون منظورہوچکا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2018 - 19:26
ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب اور برقعہ پہننے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا ہے۔