مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض طلباء اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات میں مؤمن ، انقلابی اور مخلص جوانوں کی میدان میں ہوشیارانہ موجودگی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مؤمن ، انقلابی اور مخلص جوانوں کے لشکر کو انقلاب اسلامی کے اہداف کے تحفظ ،استمرار اور تکمیل کے سلسلے میں اپنا اہم کردارادا کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جوانوں کے جوش و جذبہ، احساسات اور ایمان کو مستقبل کی امید اور باعث فخر قراردیا اور جوانوں کے انقلابی ہونے، انقلابی رہنے اور انقلابی عمل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ملک کی ظرفیتوں اور وسائل کے پیش نظر انقلاب اسلامی کے اہداف کی سمت برق رفتار سرعت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کے پانچ مراحل کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایک غلط فکر تھی کہ انقلاب ،حکومتی نظام کی تشکیل کے بعد ختم ہوجائےگا لیکن اس فکر کے برعکس انقلاب اسلامی اپنے اہداف کی جانب رواں دواں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام کے نفاذ کو دوسرا مرحلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی اور انقلابی نظام کے ادہاف اور اقدار ہیں جن کے تحقق کے لئے تیسرے مرحلے یعنی انقلابی حکومت کی تشکیل لازمی ہے ایسی حکومت جس کا اسلامی نظام کے ارکان پر مضبوط اور مستحکم یقین ہو۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نےفرمایا: اسلامی حکومت کی صحیح کارکردگی اور صحیح عمل کے نتیجے میں چوتھا مرحلہ محقق ہوتا ہے جس میں اسلامی معاشرے کی تشکیل ہوتی ہے۔ اسلامی نظام، اسلامی حکومت اور اسلامی معاشرہ پانچویں مرحلے کی تشکیل کا سبب بنتے ہیں جس میں اسلامی اور انقلابی تمدن کا فروغ شامل ہےلہذا انقلاب اسلامی تمام ہونےو الا نہیں بلکہ اس کا سلسلہ ہمیشہ جاری اور ساری ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی معاشرے اور اسلامی تمدن کی تشکیل کے سلسلے میں طلباء اورجوانوں کے کردار کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: طلباء اور جوانوں کو میدان میں موجود رہ کر انقلاب اسلامی کے اہداف کے تحفظ اور اس کے فروغ کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔