مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 5 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے ضلع کپواڑا کے علاقے تنگ دھار میں فوجی آپریشن کے دوران 5 علیحدگی پسندوں کو قتل کردیا جبکہ آخری اطلاعات کے مطابق ضلع میں اب بھی آپریشن جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 مئی 2018 - 12:19
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 5 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔