پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو 28مئی کو جی ایچ کیو میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں ان کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے ساتھ ملکر کتاب لکھنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے کہا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو 28مئی کو جی ایچ کیو میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں ان کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے ساتھ ملکر کتاب لکھنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے کہا جائے گا۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ  اسد درانی کو 28مئی کو جی ایچ کیو میں طلب کیا گیا ہے جس میں اس سے کتاب سے متعلق وضاحت لی جائیگی ۔ بیان کے مطابق اسد درانی کی کتاب کے مواد کو ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تصور کیا گیا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی کا اطلاق تمام حاضر اور ریٹائرڈ فوجیو ں پر ہوتا ہے ۔