اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ پمپئو کے ایرانی قوم کے خلاف توہین آمیز اظہارات کو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ گذشتہ 40 سال سے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے امریکہ کو علاقائی اور عالمی پالیسیوں میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ پمپئو کے ایرانی قوم کے خلاف توہین آمیز اظہارات کو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ گذشتہ 40 سال سے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے امریکہ کو علاقائی اور عالمی پالیسیوں میں تاریخی شکست کا سامنا ہے امریکہ کو ایران کی قسمت کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ صحیح اور درست اطلاعات کے بارے میں فقر ،پسماندگی اور پریشانی کا شکار ہے اور اسی وجہ سے وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی تلاش و کوشش کرتا رہتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور دیگر وہابی دہشت گرد تلنظیموں کا اصلی بانی امریکہ اور سعودی عرب ہیں اور دونوں ممالک کا علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے سلسلے میں اہم کردار ہے ۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ اس دور میں عالمی رائے عامہ کو گمراہ نہیں کرسکتا ، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی  ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنےکی مجاز ہے اور اس نے اپنی 11 رپورٹوں میں واضح کردیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور ایران  نےاپنے وعدوں کے مطابق عمل کیا ہے امریکہ ہے جو عالمی معاہدوں کے بارے میں عہد شکنی کررہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے ۔ امریکہ کی عراق، شام، فلسطین، لبنان ، لیبیا، یمن اور افغانستان میں آشکارا مداخلت سب پر نمایاں ہے۔ ایران امریکہ کو اپنے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دےگا اور ہر محاذ پر امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ داعش اور القاعدہ سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کا اصلی بانی اور حامی ہے امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں دہشت گردوں کی بھر پور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ ہزاروں میل دور سے آکر خطے کے امور میں مداخلت کررہا ہے اور ایران پر بے بنیاد اور جھوٹا الزام عائد کررہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ کو عالمی اور علاقئی سطح پر تنہائی اور شکست کا سامنا ہے اور ایران امریکہ کی ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔