مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد وہابی دہشت گردوں کے پاس جرمن پاسپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہزار سے زائد وہابی عقیدے سے منسلک دہشت گردوں کے پاس جرمن پاسپورٹ ہے۔ ان میں سے کئی جرمنی چھوڑ کر شام یا عراق میں دہشت گرد گروپوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ اہم معلومات جرمن حکومت نے پارلیمنٹ میں بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے ایک رکن کے سوال کے جواب میں بتائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب سے مالی امداد مل رہی ہے اور سعودی عرب دہشت گردی کے حوالے سے ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 مئی 2018 - 12:38
جرمن ذرائع کے مطابق ایک ہزار سے زائد وہابی دہشت گردوں کے پاس جرمن پاسپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔