اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نےوضاحت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقویان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نےوضاحت پیش کی ہے۔ نقویان نے کہا کہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی ابھی تک اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ہیں البتہ وزیر خزانہ کرباسیان جلسے میں شریک ہوئے ہیں اور وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش کریں گے۔