مہر خبررساں ایجنسی نے فارن پالیسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں حالیہ انتخابات کے بعد عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے ممکنہ طور پر دس امیدوار موجود ہیں۔ فارن پالیسی کے مطابق ان میں سر فہرست موجودہ وویر اعظم حیدر العبادی ہیں جن کی پارٹی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آئی ہے۔
فارن پالیسی کے مطابق وزارت عظمی کے امیدواروں میں حیدر العبادی، علی داؤدی، ہادی العامری ، علی عبدالامیر علاوی، نوری المالکی، صالح الحسناوی،عادل عبدالمہدی، ایاد علاوی ، طارق نجم اور ضیا اسدی شامل ہیں۔