مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں حالیہ قتل و غارت پر ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق امریکی ایما پر اسرائیلی افواج جنگی جرائم کاارتکاب کررہی ہے، اسرائیل نے یہ جرائم امریکی سفارتخانہ کی منتقلی کے غیر قانونی پس منظرمیں کیے، سفارتخانہ منتقلی مجرمانہ قدم، اقوام متحدہ چارٹر اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی اور مسلم اُمہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور دشمنی ہے۔ امریکی حکومت امریکی سفارتخانہ کی منتقلی سے القدس کے فلسطین کے دارالحکومت ہونے کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتی، امریکی سفارتخانے کی غیر قانونی منتقلی پر غزہ کی پٹی پرغیر مسلح فلسطینیوں کے پرامن احتجاج پر تشدد کے نتیجے میں 60 فلسطینیوں کی شہادت اور2700 سے زائد کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ القدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، او آئی سی سمیت پوری مسلم اُمہ فلسطین اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اپنا قانونی کردار ادا کرے۔ ایرانی صدر نے اس اجلاس میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کا استمرار عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 مئی 2018 - 16:10
ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔