اجراء کی تاریخ: 14 مئی 2018 - 09:54

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف چین کا دورہ مکمل کرکے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف چین کا دورہ مکمل کرکے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزير خارجہ اس ایک روزہ دورے کےدوران روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے اور معاہدے کی بقا کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ  ماسکو کا دورہ مکمل کرکے بیلجئم روانہ ہوں گے جہاں وہ تین یورپی ممالک  فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے وزراء خارجہ سے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کے خارج ہونے کے بعد معاہدے میں شامل باقی پانچ ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی ضمانت دیں تو ایران معاہدے پر باقی رہےگا ۔ لیکن ایرانی قوم کے مفادات کو نقصان پہنچنے کی صورت میں ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔