امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے مزدور عرب حکمرانوں کو خطوط لکھے ہیں جن میں ایران کے خلاف امریکی اقدامات کے سلسلے میں فیس اور اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے مزدور عرب حکمرانوں کو خطوط  لکھے ہیں جن میں ایران کے خلاف امریکی اقدامات کے سلسلے میں فیس اور اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے عرب حکمرانوں کو دو خطوط تحریر کئے ہیں جن میں ایران کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطوط میں کہا کہ امریکی اتحادی عرب ممالک کو ایران کے خلاف اقدامات میں اپنا حصہ ادا کرنا چاہیے ۔ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف کئی ارب ڈالر خرچ کئے ہیں اور عرب حکمرانوں کو بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ امریکی صدر نے لکھا ہے کہ خلیج  فارس میں بڑے مالدار ممالک ہیں  انھوں نے ابھی تک دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا نہیں کیا انھیں ایران کے خلاف اتحاد میں اپنا بہت بڑا مالی کردار ادا کرنا چاہیے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے خلیج فارس کے عرب ممالک کی حفاظت کے لئے 7 ٹریلین ڈالر خرچ کئے ہیں  اور یہ رقم عرب حکمرانوں کو ادا کرنی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے مذکورہ رقم وصول کرنے کے لئے سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی کو حل کرنے کے لئے ایک ٹیم بھی علاقہ میں روانہ کردی ہے۔