فرانس کے صدر میکرون نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی صدر ٹرمپ کے خارج ہونے کے فیصلے کو امریکہ کی تاریخی غلطی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی  صدر ٹرمپ کے خارج ہونے کے فیصلے کو امریکہ کی تاریخی غلطی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہیں گے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد وضع کئے گئے عالمی نظآم کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ امریکہ کی منہ زوری نے دینا کو خطرے میں ڈال دیا ۔ جرمنی کے ٹی وی چینل دویچہ ولہ سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ مشرق وسطی میں مان و سلامتی اہمیت کی حامل ہے اور امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے عالمی معاہدوں کی پاسداری اہم ہے۔