روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صدر کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کیط رف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھےگا۔ امریکی اقدامات عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  انٹر فیکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صدر کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھےگا۔ امریکی اقدامات عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ ادھر روسی صدر کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس ميں امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے کل رات مشترکہ ایٹمی معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔