مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ماسکو حکومت کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ہیلی کاپٹر " کے اے 52 " اپنی معمول کی پرواز پر رواں دواں تھا کہ اچانک شام کے مشرقی حصہ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے،جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کا شکار ہوا جبکہ حادثے کے بعد دونوں پائلٹس کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی۔واضح رہے کہ رواں ہفتے شام می یہ روسی ہیلی کاپٹر کا دوسرا حادثہ ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 9 مئی 2018 - 00:46
شام میں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔