اسرائیل کے انٹلیجنس کے وزير نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج رات مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی ذرائع عاروٹز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے انٹلیجنس کے وزير اسرئيل کیٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج رات مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوجائیں گے۔ اس نے کہا کہ بہترین پالیسی یہی ہے کہ ایران پر دباؤ قائم کرنے کے لئے امریکہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونا ضروری ہے۔ اسرائیلی وزير نے کہا کہ دنیا کو اسرائیل کی حمایت میں ایران کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔ اسرائیلی انٹیلیجنس کے وزير نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو روکنا بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔