یورپی ممالک کے بعض سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر مشترکہ ایٹمی معاہدے سے آج رات خارج ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک کے بعض سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر مشترکہ ایٹمی معاہدے سے آج رات خارج ہوجائیں گے۔ یورپی سفارتکاروں کے مطابق ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن کی بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ آج رات مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوجائیں گے۔ جس کے نتیجے میں بین الاقوامی معاہدوں کے سلسلے میں امریکہ پر عالمی برادری کے عدم اعتماد میں اضافہ ہوجائےگا۔