برطانیہ کے وزیر خارجہ جانسن نے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ توڑنے سے ایران کو فائدہ پہنچے گا ۔ مشترکہ ایٹمی معادہہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اہم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزير خارجہ جانسن امریکہ کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن میں ہیں جہاں اس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ توڑنے سے ایران کو فائدہ پہنچے گا ۔ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اہم ہے۔ جانسن نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کمزوریاں ہیں لیکن اس کو توڑنے کے نقصانات بہت زيادہ ہیں۔اس سے قبل امریکہ کے نئے وزیر خارجہ پمپئو سینیٹ امریکی کانگریس سے رائے اعتماد لیتے وقت اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے۔