مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
عراقی وزير اعظم کے دفتر سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ شامی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد عراقی جنگي طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ عراق کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد اب بھی عراق کی سلامتی اور سکیورٹی کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔