اجراء کی تاریخ: 5 مئی 2018 - 22:17

عراق کے وزير خارجہ ابراہیم جعفری اردن کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے امان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير خارجہ ابراہیم جعفری ایک اعلی وفد کے ہمراہ  اردن کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے امان پہنچ گئے ہیں۔ عراق کے وزیر خارجہ اس سفر میں اردن کے بادشاہ ، اردن کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی اردنی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور دہشت گردی کے خاتمہ  کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔