اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے بنگلہ دیش کی لیبر پارٹی کے سکریٹری فیاض حسین سے ملاقات میں عالمی منہ زور اور سامراجی طاقتوں کی اسلام اور مسلم ممالک کے خلاف ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منہ زور اور سامراجی طاقتیں مسلمان ملکوں میں اختلافات اور دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے بنگلہ دیش کی لیبر پارٹی کے سکریٹری فیاض حسین سے ملاقات میں عالمی منہ زور اور سامراجی طاقتوں کی اسلام اور مسلم ممالک کے خلاف ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منہ زور اور سامراجی طاقتیں مسلمان ملکوں میں اختلافات اور دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں۔

لاریجانی نے خطے میں امریکہ کے تخریبی اور معاندانہ کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض مسلم ممالک امریکہ کے گھناؤنے منصوبوں کے ادراک سے قاصر ہیں۔

لاریجانی نے کہا کہ امریکہ دہشت گردگروہوں کا بانی اور اصلی حامی ہے امریکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بجائے خطے میں دہشت گردوں کی بھر پور مدد کررہا ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ ایران شام کے بارے میں پہلے سے ہی سیاسی مذاکرات کے ذریعہ  راہ حل پر تاکید کرتا رہا ہے جبکہ بہت سے امریکی اتحادی ممالک نے اس بات کو قبول نہیں کیا اور شام میں دہشت گردی اور فوجی مداخلت کی حمایت کی جس کے نتیجے میں شام کا بحران مزید پیچیدہ ہوگیا۔

لاریجانی نے کہا کہ عراق، شام، افغانستان ، یمن اور لیبیا میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی مداخلت در حقیقت  دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے۔

لاریجانی نے فلسطین کے بارے میں بنگلہ دیش کی مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  امریکہ کی طرف سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے سلسلے میں اسلامی ممالک کو ٹھوس اور مشترکہ اقدام کرنا چاہیے۔

اس ملاقات میں بنگلہ دیش کی لیبر پارٹی کے سکریٹری فیاض حسین نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں بنگلہ دیش کا مؤقف واضح اور اٹل ہے ۔ اس نے کہا کہ ایران  اہم اسلامی ملک ہے جو حقیقی معنی میں امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کررہا ہے جبکہ بعض عرب اور اسلامی ممالک امریکہ کی پیروی اور تقلید کررہے ہیں۔ فیاض حسین نے کہا کہ بنگلہ دیش ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔