مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسزکے فضائی حملوں میں 35 طالبان ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فورسز نے افغان کمانڈوز کی مدد سے بلخ صوبے کے ضلع چہار بولک میں حملے کئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق امریکی فورسز نے 40 منٹ تک بمباری کی ،اس دوران ارزنکار کے گائوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گيا ،جس میں اسلحہ و بارود کا ذخیرہ تباہ ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق امریکی فورسز کی فضائی کارروائی کے باوجود چہار بولک کو طالبان سے خالی کرانے کے لئے آپریشن جاری ہے ۔