مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصر کے وزیر دفاع اور یونان کے وزير دفاع نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے اس ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔