برطانوی وزیراعظم تھریسامےنے امریکی اتحاد میں شامل ہو کر شام پر حملے میں شرکت کی ، لیکن شام پر حملے کے سلسلے میں پارلیمنٹ سے منظور نہ لینا اسے مہنگا پڑ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامےنے امریکی اتحاد میں شامل ہو کر شام پر حملے میں شرکت کی ، لیکن شام پر حملے کے سلسلے میں پارلیمنٹ سے منظور نہ لینا اسے مہنگا پڑ سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تھریسامے کو اتحادی امریکہ کے ساتھ شام پر حملے میں پارلیمنٹ کی منظوری نہ لینا مہنگا پڑگئی ہے ۔ برطانوی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام پر حملے کے بعد برطانوی وزاعظم نئی مشکل سے دوچار ہوگئی ہیں،آج ہونے والا پارلیمنٹ کا اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہوسکتا ہے ۔تھریسامے کو کیمیکل واچ ڈاگ کی تحقیقات سے پہلے حملہ کرنے پر نکتہ چینی کا نشانہ بنایا گیا۔