مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جارحیت اور بربریت کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترک وزارت خآرجہ کے مطابق شام پر امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کا مشترکہ حملہ شامی حکومت کے لئے اچھا اور مناسب پیغام ہے۔ واضح رہے کہ شام پرآج تین مغربی ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے میزائلوں اور جنگی جہازوں کے ذریعہ فوجی حملہ کیا ہے ان حملوں میں مزہ ایئر پورٹ ، برزہ میں تحقیقاتی مرکز، جمرایا اور مصیاف کو نشانہ بنایا گيا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 اپریل 2018 - 12:37
ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جارحیت اور بربریت کا خیر مقدم کیا ہے۔