برطانوی کابینہ نے اپنے ہنگامی اجلاس میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی کابینہ نے اپنے ہنگامی اجلاس میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کابینہ کے اراکین کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں شام پر امریکہ اور فرانس کے ممکنہ حملے اور برطانیہ کی طرف سے اس حملے میں شرکت پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مغربی ممالک شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کرکے شام پر فوجی لکر کشی کا منصوبہ بنا رہے ہیں جبکہ روس نے شام پر کسی بھی قسم کے حملے کے بارے میں مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے۔