پاکستان میں سنی مذہبی جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ نے مطالبات منظور کیے جانے کی ڈیڈلائن ختم ہوتے ہی لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سنی مذہبی جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ نے مطالبات منظور کیے جانے کی ڈیڈلائن ختم ہوتے ہی لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے  شروع کردیئے ہیں۔

لاہورمیں مذہبی جماعت کا مرکزی دھرنا داتا دربارکے باہر جاری ہے، داتا دربار، آزادی چوک، فیض پورانٹرچینج، ٹھوکربائی پاس، موٹروے، داروغہ والا، چونگی امرسدھو، کاہنہ، شاہدرہ موڑ اور بند روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مختلف شہروں سے لاہور آنے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں بھی نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کے کارکنان نے دھرنا دے دیا ہے جب کہ راولپنڈی میں بھی  مذہبی جماعت کے کارکن اچانک سڑکوں پر نکل آئے اور ڈنڈوں سے لیس کارکنوں نے لیاقت باغ چوک پر دھرنا دے کر مری روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی۔ ادھر اوکاڑہ، چیچہ وطنی، ساہیوال، عارفوالا، مرید کے، شیخوپورہ، سمیت دیگر اضلاع میں بھی دھرنوں سے شہریوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تحریک لبیک کے رہنماوں کا کہنا ہے، فیض آباد معاہدے پر عمل درآمد کے لیے حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوچکی، اب پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔