لاہور میں پنجاب حکومت اور سنی مذہبی جماعت کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر کارکنوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردی ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور میں پنجاب حکومت اور سنی مذہبی جماعت کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر کارکنوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردی ہیں ۔لاہورمیں مذہبی جماعت کامرکزی دھرنا داتا دربارکے باہر جاری ہے، مذہبی جماعت کے رہنماؤں نے مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو 12 اپریل شام تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ ڈیڈ لائن کےپورے ہونےسےقبل ہی حکومت اورمظاہرین کےدرمیان مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے، جس کے بعد مذہبی جماعت کے رہنماؤں کی کال پر کارکنوں نے لاہور میں بابو صابو، شاہدرہ چوک، چونگی امرسدھو، ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ ملتان روڈ، دروغہ والاچوک پر احتجاج شروع کردیا جس سےٹریفک بلاک ہوگئی۔ احتجاج کے باعث ضلعی انتظامیہ نے میٹروبس سروس بھی بند کردی ہے۔