مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اعلی حکام سے نوروز کی مناسبت سے ملاقات میں فرمایا: اندرونی پیغام رسانوں میں عوام کی ذاتی اور شخصی اطلاعات تک رسائی اور انھیں عام کرنا شرعی طور پر حرام ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ماہ رجب کی اعیاد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: ماہ رجب ان لوگوں کے لئے عید کا مہینہ ہے جو اپنے دلوں کی اصلاح کا ارادہ رکھتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دعا اور اللہ تعالی کے ساتھ راز و نیاز کو مشکلات حل کرنے کی اصلی کلید قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ تقوی اور پرہیزگاری کے ذریعہ اللہ تعالی کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط اور مستحکم کریں اور عوام کی مخلصانہ خدمت کو اپنے لئے غنیمت شمار کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کےاندر سماجی سائٹوں کےعوامی مطالبہ پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: عوام کی شخصی اور ذاتی اطلاعات کو عام کرنا شرعی طور پر حرام ہےاور عوام کے ذاتی اور شخصی اسرار اور اطلاعات کی حفاظت حکومتی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔