کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے11 جنرلوں کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے11 جنرلوں کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر نے وزارت داخلہ ، روسی جیلوں کے مراکز اور روسی امداد اور تحقیقات کے اداروں میں تعینات 11 روسی جنرلوں کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔