مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی انقرہ میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں فریقین نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اتحاد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 اپریل 2018 - 14:42
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایران کے صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔