اجراء کی تاریخ: 3 اپریل 2018 - 18:25

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف  ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ انقرہ میں روس ، ایران اور ترک وزراء خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں شام کی صورتحال اور علاقائي امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔