مہر خـبررساں ایجنسی نے فلسطینی کے محکمہ صحت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی شہید اور 1000 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔غزہ میں اسرائیل کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے ۔ فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق فائرنگ سے بارہ فلسطینی شہید اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوگئے، فلسطینیوں نے آج اسرائیل کی جانب سے ان کی سرزمین پر قبضے اور ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی عوام ہر سال 30 مارچ کو اپنی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کے طور پر " یومِ ارض " مناتے ہیں، اس روز اسرائیل کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے بھی کیے جاتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 30 مارچ 2018 - 23:59
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی شہید اور 1000 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔