مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔ 31 سالہ عمر سیمیئور نامی شخص سرحد کے قریب اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی گولی کا شکار بن گیا۔ فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی صدر کے فیصلے کےخلاف چھ ہفتوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم 30 مارچ سے ان مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور مظاہرین کی جانب سے صرف غزہ میں 700 میٹر پر محیط طویل خیمے لگا دیئے گئے ہیں جسے روکنے کے لیےقابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کیمپ کے سامنے 100 سے زائد اسنائپر متعین کردیئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 30 مارچ 2018 - 15:55
غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔