مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ بھر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرتمام اسکولوں کو تاحکمِ ثانی بند کردیا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اسکولوں کو بند کرنے اور سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ڈیون اور کورنوال کاؤنٹیز کے متعدد تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے بعد انہیں بند کردیا گیا ہے جب کہ ڈہورہم کاؤنٹی کو بھی دھمکیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ حملہ آور بچوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھاسکتے ہیں یا پھر انہیں فائرنگ کا نشانہ بناسکتے ہیں۔ پولیس نے دھمکویں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 مارچ 2018 - 19:36
برطانیہ بھر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرتمام اسکولوں کو تاحکمِ ثانی بند کردیا گیاہے۔