امریکہ ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے سکیورٹی حکام نے مشترکہ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقائي اثر و رسوخ کو کم کرنے کے بارے میں گفتگو اور تبدالہ خیال کیا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیروں اور سکیورٹی حکام نے مشترکہ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقائي اثر و رسوخ کو کم کرنے کے بارے میں گفتگو اور تبدالہ خیال کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں امریکی وزارت خارجہ ، وزارت دفاع ، وزارت خزانہ اور امریکی انٹیلیجنس کے حکام بھی موجود تھے۔