اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے قریب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حکومت ترکی سے اپنا فوجی اڈہ قطر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے قریب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حکومت ترکی سے اپنا فوجی اڈہ قطر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اسرائیلی سائٹ کے مطابق امریکی حکومت قطر سے امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ کو سعودی عرب منتقل کرنا چاہتی ہے یہ فیصلہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے امریکی صدر سے ٹرمپ کے ساتھ حالیہ ملاقات میں کیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے انجیرلیک اڈے سے امریکی جہازں کو یونان کے ایک فوجی اڈے پر منتقل کیا جائےگا اور امریکہ یونان کے اسی فوجی اڈے کو انجیرلیک کی جگہ استعمال کرےگا۔