ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں یمن کے نہتے عربوں کے خلاف مجرمانہ جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کرنے اور اسے مہلک ہتھیار فراہم کرنے پر مغربی ممالک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں یمن کے نہتے عربوں کے خلاف مجرمانہ جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کرنے اور اسے مہلک ہتھیار فراہم کرنے پر مغربی ممالک کی شدید الفاظ  میں مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل کے مشرق وسطی کے ڈائریکٹر لین معلوف نے مغربی ممالک کی طرف سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فروخت کو غیر ذمہد ارانہ عمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب مغربی ممالک کے ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے نہتے عوام کو بے رحمی کے ساتھ قتل کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی طرف سے وسیع پیمانے پر تباہی اور انسانی قتل عام کے باوجود امریکہ، فرانس، برطانیہ ، اسپین اور اٹلی  سعودی عرب کو مہلک ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ مذکورہ ممالک بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے کی خلاف ورزی بھی کررہےہیں۔ لین معلوف کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے 2015 میں سعودی عرب کے 36 ایسے ہوائی حملوں کو ثبت کیا ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں اتے ہیں اور جن میں بڑے پیمانے پر سعودی عرب نے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ اس نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے ہوائي حملوں کے نتیجے یں اب تک 10 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ 20 لاکھ افراد آوارہ وطن ہوگئے ہیں۔