اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2018 - 18:03

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے سرینگر میں آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 گھروں کو بھی تباہ کردیا ہے۔