مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی ایک عدالت نے عراق میں سرگرم وہابی د ہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کی دہشت گرد بہن کو سزائےموت کا حکم سنا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کی ایک عدالت نے داعش کے سربراہ کی بہن کو دہشت گردوں کی مادی و مالی معاونت اور مجرمانہ کارروائیوں میں جنگجوئوں کی مدد کرنے پر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے ترجمان عبدالستار نے بتایا کہ مجرمہ پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پرموت کی سزاسنائی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 مارچ 2018 - 17:21
عراق کی ایک عدالت نے عراق میں سرگرم وہابی د ہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کی دہشت گرد بہن کو سزائےموت کا حکم سنا دیا ہے۔