پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے حکمراں عالمی سامراجی طاقتوں اور دشمنوں کے سہولتکار بنے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے حکمراں عالمی سامراجی طاقتوں اور دشمنوں کے سہولتکار بنے ہوئے ہیں۔وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں پرمظالم ہورہے ہیں، امت مسلمہ کو دشمنوں کی ضرورت نہیں، مسلم ممالک کسی ایک مسئلے پر بھی متحد نہیں، مسلم ہمسائے ایک دوسرے سے بات کرنے کو تیارنہیں۔ اس نے کہا کہ پاکستان نے یمن جنگ میں شرکت نہیں کی، پاکستان نے اب پراکسی نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ آج بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان پراکسی بن کرافغانستان میں ان کے مفادات کا تحفظ کرے اورپاکستان اب کسی اورکے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب آج امریکہ کے ساتھ ملکر مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان خطے میں آشکارا امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں اور وہ امریکہ کے ساتھ ملکر یمن جیسے کمزور عرب مسلمان ملک کے خلاف بربریت اور جارحیت کا ارتکاب کررہے ہیں۔