مہرخبررساں ایجنسی روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے رضاکار فورس (حشد الشعبی ) کو عراقی سکیورٹی فورسز میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی کے اس حکم کے بعد عراق کی رضاکار فورسز کو عراقی فوج سے وابستہ فوجی اداروں اور یونیورسٹیوں میں تربیت کا موقع ملےگا اور ان کی تنخواہیں بھی عراقی فورسز کے برابر ہوجائیں گی۔ عراق کی رضاکار فورسز نے عراق سے دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں عراقی فورسز کی بھر پور مدد کی اور عراق سے داعش کے خآتمہ میں اہم کردار ادا کیا۔
اجراء کی تاریخ: 9 مارچ 2018 - 13:01
عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے رضاکار فورس (حشد الشعبی ) کو عراقی سکیورٹی فورسز میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔