پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے جوانوں نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہندوستانی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے جوانوں نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہندوستانی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے علاقے چڑی کوٹ سیکٹر پر محو پرواز تھا جس کے ذریعے پاکستانی علاقوں کی جاسوسی کی جارہی تھی اس دوران اسے پاک فوج کے جوانوں نے مار گرایا جس کا ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک سال کے دوران پاک فوج کی طرف سے گرایا جانے والا یہ چوتھا بھارتی ڈرون ہے۔