افغانستان کے صوبہ صوبے ہلمند سے طالبان کے فوجی مشیر اور دیگر تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔فوجی مشیر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جرمن شہری ہے ذرائع کے مطابق وہابید ہشت گرد تنظیموں کو امریکہ، اسرائيل، سعودی عرب اور یورپی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ  صوبے ہلمند سے طالبان کے فوجی مشیر اور دیگر تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔فوجی مشیر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جرمن شہری ہے ذرائع کے مطابق وہابید ہشت گرد تنظیموں کو امریکہ، اسرائيل، سعودی عرب اور یورپی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ ہلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان عمر زوک کا کہنا ہے کہ لمبی داڑھی اور سیاہ رنگ کی افغان پگڑی پہنے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو خود کو جرمن شہری کہتا ہے اور ڈچ زبان بولتا ہے جب کہ مزید تین مزید دہشت گردوں کو بھی ضلع گریشک میں رات گئے کارروائی کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔ گریشک کے ضلعی پولیس چیف اسماعیل خپلاک کا کہنا ہے کہ افغان اسپیشل فورسز نے کارروائی میں  جرمن شہری کو گرفتار کیا جو کہ طالبان کے ایلیٹ " ریڈیونٹ " کے کمانڈر ملانصیر کا ملٹری ایڈوائزر ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان، القاعدہ، داعش اور دنیا میں دیگر سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیموں کو امریکہ، اسرائيل، سعودی عرب اور یورپی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی حاصل ہے۔