مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر ایران کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امیرکی صدر ٹرمپ نے اس گفتگو میں خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو روکنے کے سلسلے میں محمد بن سلمان اور محمد بن زاید آل نہیان سے بات چیت کی۔ اس گفتگو میں اقتصادی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکہ نے بظاہر دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اقدامات کی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق ایسے ولیعہدوں کا کیا کہنا جن کی تعریف امریکہ کے بدنام زمانہ صدر کریں۔ عرب ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان اور محمد بن زاید اۂلنہیان دونوں خطے میں امریکہ کے مضبوط ایجنٹ ہیں جو اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔